جرگے پر حکومت یا طالبان نے عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا: مولانا فضل الرحمن

Fazal ur Rehman

Fazal ur Rehman

پشاور (جیوڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جرگے پر حکومت یا طالبان کی طرف سے عدم اعتماد کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

اسی لئے کل کے اجلاس میں ایم ایم اے کا حصہ رہنے والی جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ جرگے اور اجلاس کا مقصد امن کا قیام اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2012 میں اے پی سی کے موقع پر فاٹا اور نیم قبائلی علاقوں کے 75 ارکان پر مشتمل قبائلی جرگہ تشکیل دیا گیا تھا۔ طالبان کی طرف سے بھی اچھا رسپانس ملا تھا۔

الیکشن کے بعد حکومت بھی بدل گئی اور طالبان قیادت بھی تبدیل ہو گئی ہے۔ ایسے میں جرگے کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور دیگر فریقوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔