چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے سمری تیار

Asif Saeed Tahir Rafique

Asif Saeed Tahir Rafique

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے تین مجوزہ ناموں پر مشتمل سمری تیار کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے مجوزہ ناموں میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سعید سندیلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ اور پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کے نام شامل ہیں۔

موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں 6 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہور ہے ہیں جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف 6 اکتوبر تک نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔