سندھ میں تقرر و تبادلے مذاق بن گئے، 6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی

 Sharjeel Kharal

Sharjeel Kharal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے اور صرف 6 روز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شرجیل کھرل کو 3 مرتبہ مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو پہلے حیدرآباد سے سکھر ڈویژن تعینات کیا گیا، پھر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی لگایا گیا۔

تاہم اس کے باوجود بھی شرجیل کھرل کی تعیناتی مستحکم نہ رہ سکی جس کے پیش نظر اب شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی ساؤتھ زون تعینات کر دیا گیا ہے۔

شرجیل کھرل کی تعیناتی میں تبدیلی سے متعلق پولیس یا حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آ سکا ہے۔