جسقم کی اپیل پر اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاون ہڑتال

Sindh

Sindh

نواب شاہ(جیوڈیسک) نواب شاہ، جامشورو جسقم کی اپیل پرنواب شاہ، جامشورو، پڈعیدن میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے اور اور صبح سویرے کھلنے والی دکانیں بند ہیں، جبکہ حیدرآباد میں جسقم کی جانب سے ہڑتال اپیل پر جزوی ہڑتال ہے، قاسم آباد میں دکانیں بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نواب شاہ شہر میں ٹریفک معمول سے کم ہے۔ شہر میں ہڑتال کے باعث پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سندھ یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل اور یونیورسٹی بسیں بھی بندہیں۔