کراچی : پیر آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پیر آباد کے قریب پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ایس پی اورنگی ٹاون چوہدری اسد کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں دونوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں عباسی شہید ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں، تاہم اب تک ان کی شناخت نہ ہو سکی۔