ججز نظر بندی کیس: سرکاری وکیل کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار

Courts Present

Courts Present

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں پولیس نے سرکاری وکیل کو سیکیورٹی کے لیے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔ وکیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نہ ملی تو آئندہ سماعت پر پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم کو سیکیورٹی مہیا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا ان کے پاس پبلک پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کے لیے الگ سے گاڑی نہیں۔ صرف گن مین دیا جاسکتا ہے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس نے انھیں کسی قسم کی کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی۔ انہیں دس ستمبر تک مناسب سیکیورٹی نہ دی گئی تو وہ اگلی سماعت پر پیش نہیں ہوں گے۔ جس پر پولیس حکام نے بیان میں کہا وہ افسران بالا سے بات کرکے بتائیں گے، مہلت دی جائے۔