ججز نظربندی کیس میں پرویزمشرف نے درخواست سماعت جمع کرادی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک)اسلام آباد سابق صدر پرویز مشرف نے ججز نظربندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی جس پر سماعت پیر کو ہوگی۔ججز نظر بندی کیس میں سابق صدرپرویز مشرف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے۔درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

درخواست میں وفاق اور پرویز مشرف کے خلاف مدعی اسلم گھمن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوکر درخواست ضمانت منظور نہیں کی۔پرویز مشرف کے خلاف ججز کو نظر بند کرنے کا کوئی ثبوت نہیں، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا حکم دیا، درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف آرمی چیف اور صدر پاکستان رہے دہشت گرد نہیں ہوسکتے۔ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر کو ہوگی۔