ججز نظر بندی کیس کے وکیل سرکار کو گاڑی فراہم کرنے سے انکار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں پولیس نے سرکاری وکیل کو سیکیورٹی کے لیے گاڑی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے، وکیل کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی نہ ملی تو آیندہ سماعت پر پیش نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں، پبلک پراسیکیوٹر کو سیکیورٹی مہیا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس پبلک پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کے لیے الگ سے گاڑی نہیں، صرف اضافی گن مین دیا جا سکتا ہے۔

پک اینڈ ڈراپ کی سہولت نہیں دی جا سکتی ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی میں چک شہزاد ہاؤس جانے کے لیے افسران بالا سے بات کر کے بتائیں گے، مہلت دی جائے، اس پر سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر انہیں سیکیورٹی نہ دی گئی تو وہ اگلی سماعت پر پیش نہیں ہوں گے۔