ججز نظر بندی کیس، پرویز مشرف کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج پیشی سے استثنی کی درخواست منظور کر لی گئی، عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو سیکورٹی کے بہتر انتظامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کا ضلع کچہری میں پیش ہونا خطرے سے خالی نہیں،اس لئے ان کے موکل کو آج پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو سیکورٹی کے بہتر انتظامات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور مقدمہ کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کر دی، دوران سماعت پولیس اور چیف کمشنر کی جانب سے عدالت میں سیکورٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔