ججز نظربندی: مشرف 23 مئی کو پیش نہ ہوئے تو ضمانیوں کیخلاف کارروائی ہوگی، عدالت

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، عدالت کا کہنا ہے آئندہ سماعت پر پرویز مشرف پیش نہ ہوئے تو ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا پرویز مشرف کراچی جا سکتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو سکتے جس پر مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہے اور کراچی میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹروں نے مشرف کو آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

مشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیا جائے۔‏ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے استثنٰی کی درخواست پر اعتراض کیا تاہم عدالت نے پرویز مشرف کو آج کی حاضری سے استثنٰی دیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم 23 مئی کو پیش نہ ہوا تو ضمانتیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔