شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، سرچ آپریشن میں انسٹھ افراد گرفتار

Search Operation

Search Operation

میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملوں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا، سرچ آپریشن میں انسٹھ فراد گرفتار کر لئے گئے۔ میرانشاہ میں پولیٹیکل انتظامیہ نے آج صبح چھ بجے سے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو موقع پر ہی گولی مارنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

داخلی اور خارجی راستوں پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ گزشتہ روز میران شاہ غلام خان روڈ پر دھماکے کے بعد کیا گیا۔ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلہ کے قریب بارودی مواد سے دھماکا کیا تھا جس میں 9 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔