راولپنڈی ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف حکام نے پرواز پی کے 219 کے ذریعہ راولپنڈی سے ابوظہبی جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لے کر خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 2 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

مسافر کے سامان سے برآمد کی گئی ہئروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں لاکھوں ڈالر بنتی ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عبد الحمید کے نام سے ہوئی ہے اور یہ خوشاب کا رہائشی ہے، ملزم کو حراست میں لے کر باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔