ججز پارلیمانی کمیٹی کے لئے خورشید شاہ سے نام طلب

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قائد حز ب اختلاف سید خور شید احمد شاہ سے ججز پارلیمانی کمیٹی کے لیئے دو نام مانگ لیئے ہیں اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف سے ججز کمیٹی کے لئے دو نام مانگ لئے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اس مقصد کیلئے قائد حزب اختاف سید خورشید شاہ کو خط لکھا۔

جس پر انہوں نے تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کیا اوران سے ججز کمیٹی کے لیئے ایک نام طلب کیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ایک نام پیپلز پارٹی سے جبکہ دوسرا تحریک انصاف سے دیا جائے گا جو کہ ایوان کی دوسری بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔