عدلیہ پر مقدمات کو التوا میں رکھنے کا الزام غیرمنصفانہ ہے، چیف جسٹس

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ عدلیہ پر مقدمات کو التوا میں رکھنے کا الزام غیر منصفانہ ہے، حکومت ججوں کی تعداد بڑھارہی ہے نہ فنڈ کا مسئلہ حل کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان اور قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے الگ الگ اجلاس سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئے۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان بار کونسل اور پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے ججز تقرری کمیشن کے قواعدو ضوابط میں ترمیم کے معاملے پر غور 18 ویں ترمیم پر 17 رکنی بینچ کے عبوری حکم کے باعث آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ اب تک ججز تقرری کمیشن کے 66 اجلاس ہو چکے ہیں جن میں سپریم کوررٹ سمیت اعلی عدلیہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں۔