پشاور : متنی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوئی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پولیس حکام نے جوابی کارروائی میں اہم شدت پسند کمانڈر کے مارے جانے کا دعوی کیا ہے۔

پشاور کے علاقہ متنی میں ایک اور دہشت گرد کارروائی، کوہاٹ روڈ پر سرا خورہ کے مقام پر شرپسندوں نے گاڑیوں کے ایک قافلے پر فائرنگ کی، جس سے دو ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقامی افراد مدد کو پہنچے تو وہ بھی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔