کراچی : یوسف پلازہ سے 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد افراد گرفتار

Karachi Yousuf Plaza

Karachi Yousuf Plaza

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاعات پر فیڈرل بی ایریا میں واقع یوسف پلازہ کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ذرائع کے مطابق 4 گھنٹے جاری رہنے والی اس کاروائی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ رینجرز کاروائی میں 500 اہلکاروں نے حصہ لیا۔