اعلی سیاسی و عسکری حکام اور غیر ملکی سفیروں کی صدرسے الوداعی ملاقاتیں

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقاتیں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ اس ودران پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے ان کے دور اقتدار میں پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ صدر زرداری نے امریکی سفیر کو ظہرانہ بھی دیا۔

صدر زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے بھی الوداعی ملاقات کی۔اس دوران مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زرداری سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بھی خصوصی ملاقات کے لئے پہنچے۔ ملاقات میں صوبہ سندھ خصوصا کراچی کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس دوران گورنر سندھ نے صدر زرداری کو آئینی مدت پوری کرنے پر مبارک باد دی۔