زیارت : جے یو آئی نظریاتی تحصیل زیارت کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت نوراللہ جان کاکڑ منعقد ہوا اجلاس میں عاملہ کے تمام اراکین نے شرکت کی اجلاس میں اٹائیس اور تیس اکتوبر کو حاجی نور محمد خان دمڑ کی طرف سے بلائے گئے جرگے کی تیاری کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے۔
حاجی نور محمد خان دمڑ کا خصوصی شکریہ اد اکیا گیا کہ انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے لئے کارکنوں سے مشاورت کی اور کارکنوں کی رائے لی اور اپنا فیصلہ کارکنوں کی مشاورت پر چھوڑ دیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں زیارت اور سنجاوی کے عوام پہلے بھی حاجی نور محمد خان دمڑ کے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔
آئندہ بھی رئینگے اور ہمیشہ حاجی نور محمد خان دمڑ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو ںگے اورتمام کارکنوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اٹھائیس اور تیس تاریخ کو بلائے گئے۔
جرگوں میں بھرپور شرکت کرے ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حافظ شادی خان ، اراکین عاملہ ظاہر خان دوتانی ، عبدالرازق دوتانی ، حافظ خلیل احمد ، ماسٹر عبدالمالک سارنگزئی و دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اور بلائے گئے جر گے کے لئے فیصلے بھی کئے گئے۔