انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی آئینی اور قانونی طریقوں سے انصاف مانگے گی، انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، سمن آباد لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے استقبالیہ سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آنیوالے ایک بھی مسئلہ حل اور ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے۔

6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرنیوالے 5 سال میں کیا کر لیں گے، ان کا اپنا پیسہ باہر پڑا ہے، آصف زرداری کا باہر پڑا ایک بھی پیسا کیسے واپس لائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کا مطلب مضبوط جمہوریت ہے۔

ن لیگ کیلئے قانون اور ہے تحریکِ انصاف کیلئے اور، عدلیہ کے معزز ججوں سے کہا ہے کہ وہ ہر چیز پر سو موٹو لے کر اچھا کام کر رہے ہیں، جمہوریت پر ڈاکے کا کیا ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ذرائع کے ساتھ جو ہوا وہ جان بوجھ کرنہیں کیا گیا، ایسا ہوا تو معذرت کرتے ہیں، ذمہ داروں کا احتساب کریں گے۔