دھاندلی کا واویلا تحریک انصاف کی سیاسی دکانداری چمکانے کی ناکام کوشش ہے حنا پرویز بٹ

لاہور ( پی پی سی) پاکستانمسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا واویلا تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی دکانداری چمکانے کی ناکام کوشش ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو ”میں نہ مانوں” کی روش ترک کرتے ہوئے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے’سڑکوں اور چوراہوں پر دھما چوکڑی مچا کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔

خواتین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں تحریک انصاف کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا مقصد ضمنی انتخابات میں اپنی شکست کی خفت مٹانا اور عوام کی توجہ حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حلقہ میں دھاندلی کی شکایت کی صورت میں متاثرہ پارٹی یا امیدوار کے پاس شکایت کے ازالہ کیلئے الیکشن ٹریبونل سمیت دوسرے متعلقہ فورم موجود ہیں۔

سڑکوں اور چوراہوں پر دھما چوکڑی مچا کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شکست کے بعد دھاندلی کا شور اور واویلا پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کا وطیرہ بن چکا ہے۔ پی ٹی آئی والوں کو چاہئے کہ وہ سیاسی پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سیاست میں ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور اپنی کارکردگی کی۔

بنیاد پر عوام کی حمایت وتائید حاصل کرنے کی پالیسی اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منفی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے باوجود وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سارے معاملے پر صبر’ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جس دانشمندی اور سیاسی بصیرت کا ثبوت دیا ہے وہ ان کی مثبت اور جمہوری فکر کا عکاس ہے۔