پنجاب میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.6 تھی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور، گوجرانوالہ، کامونکی اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، جس کی ریکٹر اسکیل پرشدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی بھارت میں 35 کلو میٹر زیر زمین تھی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارتی پنجاب اور ریاست ہما چل پر دیش میں بھی محسوس کئے گئے۔