کے ای ایس سی نے بجلی کی قیمت میں 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

KESC - Nepra

KESC – Nepra

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ای ایس سی نے بجلی کی قیمت میں 38 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے، نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیپرا نے صارفین سے اضافہ اگست کے بل میں وصول کرنے کی کے ای ایس سی کو اجازت دے دی ہے۔ ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔