کم وسائل والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے گئے، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے بجلی وپانی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کم وسائل والے طبقے کیلئے بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے گئے۔ سیالکوٹ میں ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گرڈ یا فیڈرز کو نجی اداروں کو دے دیا جائے۔

اس سے بجلی چوری کم ہو گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایک سو 40 سے 2 سو ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 5 سو ارب روپے کا قرضہ اتار کر اگلے سال پھر 5 سوارب روپے کا قرضہ اتارنا ہے یا ادا کرنے ہیں تو یہ غیر دانشمندانہ بات ہو گی۔