تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں خیر کتو میں نیم پاگل عورت پر سعید احمد کا بیوی کے ہمراہ ووحشیانہ تشدد ،جان بچانے کے لیے مسمات (ر)کے گھر داخل ہونے پر مسمات (ر)اور (ص)پر وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا

کوٹلہ ارب علی خان (بیوروچیف )تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں خیر کتو میںنیم پاگل عورت پر سعید احمد کا بیوی کے ہمراہ ووحشیانہ تشدد ،جان بچانے کے لیے مسمات (ر)کے گھر داخل ہونے پر مسمات (ر)اور (ص)پر وحشیانہ تشددکر کے شدید زخمی کر دیا ،ملزمان موقع سے فرار ،پاگل عورت پرتشدد سے پورا گائوں سراپا احتجاج ِتھانہ ککرالی میں مقدمہ درج ، DPOگجرات SHOتھانہ ککرالی سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے نواحی گائوں خیر کتو میں نینو نامی عورت جو کہ نیم پاگل ہے گلی سے جا رہی تھی۔

سعید ولد محمد بشیر احمد سکنہ خیر کتو نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر نیم پاگل کو مارنا شروع کر دیا جس نے جان بچانے کے لیے قریبی گھر میں بھاگ پناہ لی لیکن سعید احمد نے پھر بھی اس کو نہ چھوڑا اور مارنا شروع کر دیا گھر میں موجود عورتوں نے چھڑانے کی کوشش کی تو غصہ میں پاگل سعید نے عورتوں پر بھی وحشیانہ تشدد شروع کر دیا جس سے مسمات (ر) اور (صا) سر میں شدید چوٹیں آنے پر زخمی ہو گئیں۔

جن کو کھاریاں ہسپتال ریفر کردیا گیا ،نیم پاگل پر اور عورتوں پر وحشیانہ تشددکرنے پرپورا گائوں سراپا احتجاج بنا ہوا ہے SHOتھانہ ککرالی نے مسمات (ر) کی درخواست پر گھر میں داخل ہو کر عورتوں پر تشدد کرنے پر ملزمان کے خلاف 452/337A/34کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔