ڈی آئی خان : آزاد امیدوار کے حامیوں پر فائرنگ،2 جاں بحق

DI Khan

DI Khan

ڈی آئی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدوار کے حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں پیش آیا۔

جب سابق سیکریٹری فاٹا اور این اے 42 جنوبی وزیرستان سے آزاد امیدوار عبدالرحیم کے حامی انتخابی مہم پر جا رہے تھے۔چشمہ روڈ پر سید علیاں کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے مولا داد اور چاند گل جاں بحق اور رشید ،فاروق اور جمشید زخمی ہو گئے۔