کراچی 100 فیڈرز کی بجلی بحال نہ ہو سکی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں ٹرپ کرنے والے دوسو پچیس فیڈرز میں سے ایک سو سے زائد فیڈرز کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ کراچی میں بارش کے باعث کے ای ایس سی کے 225 فیڈر ٹرپ کر گئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔

متاثرہ علاقوں میں پی ای سی ایچ ایس، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹان، بلدیہ، نصرت بھٹو کالونی، لیاری، لانڈھی اور سائٹ شامل ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد نے افطاری کے بعد سحری بھی اندھیرے میں کی۔ بجلی بندش سے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی۔