کراچی : ممنون حسین کے گھر میں بھی پانی داخل

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بارش کا پانی نومنتخب صدر ممنون حسین کے گھر میں بھی داخل ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بھی بارش کا پانی گلیوں میں کھڑا ہے۔

یہاں رہائش پذیر نو منتخب صدر ممنون حسین کے گھر میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ ان کے گھر کے باہر بھی دور تک بارش کا پانی نظر آرہاہے ، نومنتخب صدر کے گھر سے پانی کے نکاس کا ابھی تک کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔