مصطفے کمال کو کراچی اور نویدجمیل کو حیدر آباد کا عارضی ناظم بنا دیا جائے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بارشوں سیہونے والی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے مصطفے کمال کو کراچی اور کنور نوید جمیل کو حیدر آباد کا عارضی ناظم مقرر کر دیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے۔

کہ گزشتہ کئی برسوں سے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے شہری علاقوں خصوصا کراچی اور حیدر آباد میں اس وقت گلیوں اوراندرونی سڑکوں ہی کاحال برانہیں ہے بلکہ مرکزی شاہراہیں بھی تباہی کا شکار ہیں۔

عوام نے آج جو پیغامات ایم کیوایم کے مرکز تک پہنچائے وہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ تک امانتا پہنچا رہا ہوں۔ مصطفے کمال کو کراچی اور کنور نوید جمیل کو حیدر آباد میں فی الفور عارضی ناظم مقرر کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔