کراچی ایئرپورٹ پر فائرنگ جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی، 10 دہشتگرد بھی ہلاک

Airport

Airport

کراچی (جیوڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں داخل ہونے والے دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دہشتگردی کی اس کارروائی کے دوران اب تک 18 افراد جاں بحق جبکہ 10 دہشتگرد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

جدید اسلحہ سے لیس 10 سے زائد دہشتگرد اولڈ ٹرمینل فوکر گیٹ سے ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں داخل ہوئے جہاں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزاحمت پر اے ایس ایف کے 4 اہلکار شہید ہو گئے جس کے بعد دہشتگردوں نے دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے۔

ایئرپورٹ کے اندرونی حصے میں جانے کی کوشش کی تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس، رینجرز ، پاک فوج سمیت ایلیٹ فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دستوں نے آپریشن میں حصہ لیا اور 5 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے کے بعد 10 دہشتگرد مار گرائے۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک اے ایس ایف اہلکار، رینجرز ، پولیس اہلکار جبکہ نجی ایئرلائن کے ملزم سمیت 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کو کلیئر کرالیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں، حملہ کرنے والے تمام دہشت گردغیر ملکی تھے، جبکہ اب بھی 3 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے، ایئرپورٹ پرسیکیورٹی فورسز نے دوبارہ پوزیشن سنبھال کر آپریشن کا دوبارہ سے آغاز کر دیا گیا ہے۔