کراچی : عائشہ منزل کے قریب گاڑی میں دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عائشہ منزل کے قریب گاڑی میں دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی میں عائشہ مزل کے قریب گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکہ خیز مواد ڈرائیورنگ سیٹ کے نیچے میگنٹ ڈایوئس کے ذریعے نصب کیا گیا تھا۔

دھماکا ایک شخص جعفر کی گاڑی میں ہوا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ بھتہ نہ دینے کا نتیجہ لگتا ہے اور ان کو دھمکیاں مل رہی تھیں، دھماکے سے کچھ دیر پہلے ہی جعفر اتر کر اپنے بھائی کے گھر گیا تھا، گاڑی کو لفٹر کے ذریعے اٹھا کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔