کراچی: مسلح شخص کی دکان میں گھس کر فائرنگ، سیلز مین جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مسلح شخص نے دکان میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے سیلز مین جاں بحق اور اسٹور کا مالک زخمی ہو گیا۔

گلشن اقبال بلاک 13 اے میں ایکسپو سینٹر کے سامنے میڈیکل اینڈ جنرل اسٹور میں مسلح شخص داخل ہوااور رقم چھیننے کے بعد فائرنگ کردی، عینی شاہدین نے بتایا کہ گاڑی میں آنیوالا حملہ آور تنہا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں اسٹور کا مالک ساجد اور سیلزمین شمس زخمی ہوگئے، جنھیں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج سیلز مین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔