کراچی : ایگلٹ فورس کے 570 اہلکاروں کی پاسنگ آٹ پریڈ

Force Parade

Force Parade

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایگلٹ فورس کی پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی۔ آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے جوانوں سے سلامی لی۔ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 17ویں ایگلٹ فورس کے 570 اہلکاروں کی پاسنگ آٹ پریڈ ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے پولیس اہلکاروں کے لئے اس قسم کی تربیت اہمیت کی حامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سفارشات کی گئی ہے۔