لاہور اور ڈی جی خان میں خسرہ سے 4 بچے جاں بحق، ہلاکتیں 106 ہوگئیں

Lahore Measles

Lahore Measles

لاہور(جیوڈیسک) لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں خسرے میں مبتلا چار مزید بچے جاں بحق ہو گئے ۔پنجاب میں موذی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو چھ ہو گئی ہے۔ لاہور کے گنگارام اسپتال میں بادامی باغ کا 6 سالہ عدیل چند روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

ڈیرہ غازیخان کے علاقے بارتھی میں خسرے سے چارسالہ وزیراں بی بی اوردوسالہ دہانی بی بی اور چھابری بالا کی پانچ سالہ مریم جاں بحق ہوگئیں۔۔پنجاب میں خسرے سے ہونے والی اموات میں لاہور سرفہرست ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نیخسرے پر قابو پانے کے لیے انتیس لاکھ بچوں کو ویکسین بھی پلائی مگر اس کے موثر نتائج تاحال سامنے نہیں آئے۔ حکام کا کہنا ہیخسرہ ویکسینیشن کے اثرات دو سے تین ہفتے بعد سامنے آتے ہیں۔