لوڈ شیڈنگ پر ہنگو میں جرگہ، بل جمع کرانے والے کو 2 لاکھ جرمانے کا فیصلہ

Hangu Load Shedding

Hangu Load Shedding

ہنگو(جیوڈیسک) ہنگو میں گرینڈ جرگہ نے شدید لوڈ شیڈنگ کی وجہ سی بجلی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور، بجلی کے بل جمع کرانے والے کو 2 لاکھ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ذرائع کے مطابق 22،22 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم دستیابی کے باعث پینے کے پانی کی شدید قلت کے بعد پیدا ہونیوالی المناک صورتحال پر ہنگو میں گرینڈ جرگہ ہوا۔

قبائلی عوام کا گرینڈ جرگہ نے فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے بل جمع نہیں کرائے جائیں گے ۔جرگے کے فیصلے کے مطابق بل جمع کرانے کی صورت میں جرگہ 2 لاکھ جرمانہ وصول کرے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ موقف بھی اختیار کیا گیا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی عدم دستیابی کے باعث بلوں کی ادائیگی کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی لوڈشیڈنگ کے ستائیی عوام نے گرڈ سٹیشن کا محاصرہ کیا تھا،آئندہ ہ جرگہ 27 مئی کو صبح 9 بجے ہوگا۔