کراچی : خیابان بدر میں پولیس کا سرچ آپریشن، 25 افراد زیر حراست

Police Operation

Police Operation

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان بدر میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ تین مشکوک گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ڈیفنس کے علاقے بدر کمرشل میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران مختلف فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔

زیر حراست افراد سے ایک ایس ایم جی اور سات ٹی ٹی پستول برآمد کئے گئے جبکہ تین مشکوک گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔ ایک گاڑی میں سے سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ گاڑی میں سوار شخص خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا رہا۔ حراست میں لئے گئے تمام مشتبہ افراد کو درخشاں تھانیمنتقل کر دیا گیا ہے۔