جن اتارنے کے بہانے عامل کا نوجوان پر تشدد

Young Violence

Young Violence

حیدرآباد(جیوڈیسک)حیدر آباد میں جِن اتارنے کے دوران عامل نے نوجوان کو مار مار کر لہولہان کردیا، پولیس نے عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کھائی روڈکے علاقے میں اٹھارہ برس کے نوجوان نادر میمن پر مبینہ طور پر جن کے اثرات کے باعث بابا عامل راشد نے گھر پر بلایا۔

اورجن اتارنے کے دوران اسے بیلٹ اور ڈنڈوں سے بری طرح مارمارکر لہولہان کردیا، متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ دوروز سے عامل اس کو اپنے گھرپربلاکر اس پراسی طرح تشدد کررہاتھا جبکہ عامل کا کہنا ہے کہ لڑکے پر جن ہیں اور اسی کو اتارنے کے لیے یہ عمل کیا جارہا تھا، پولیس نے عامل کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی۔