کراچی چڑیا گھر میں منعقدہ (زوڈے) کی تفصیلی رپورٹ اور تصاویر

Karachi zoo

Karachi zoo

کراچی (عرفان ) کراچی چڑیا گھر میں شروع کیا جانے والا زوڈے شہر میں ایک تفریح میلہ میں تبدیل ہو رہا ہے جس میں شہر کراچی کے شہری خصوصاً خواتین و بچے کثیر تعداد میںشرکت کرتے ہیں گزشتہ سال 80 ہزار سے زائد افراد نے زو ڈے میں شرکت کی تھی جبکہ 10 فروری اتوار کو منعقد ہونے والے دوسرے زوڈے میں چڑیا گھر کے قریب مذہبی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کی وجہ سے راستہ بند اور ٹریفک جام ہونے کے باوجود ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

پہلے 27 جنوری کو زو ڈے منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو حالات کومد نظر رکھتے ہوئے ملتوی کیا جس پر کراچی چڑیا گھر آنے والے شہریوں نے ای میل اور سوشل میڈیا ، ٹیلی فون کے ذریعہ چڑیا گھر کی انتظامیہ سے کہا کہ اس سال بھی زو ڈے منعقد کیا جائے جس پر ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے تحریری ہدایت جاری کیں کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی زو ڈے منعقد کیا جائے اتوار کو منعقد ہونے والے زودے میں اسکول کے بچوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی رش کی وجہ سے بعض بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے۔

جن کو سیکورٹی حکام نے بعد ازین اسپیکر پر اعلانات کراکر والدین کو تلاش کرکے ان کے حوالے کیا اس موقع پر ارد گرد زو کی سیکورٹی کے علاوہ مقامی پولیس نے بھی سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے تھے چڑیا گھر کے ہر گیٹ پر پولیس اہلکاروں کے علاوہ خواتین پولیس بھی موجود تھی اور مکمل سرچ کے بعد لوگوں کو اندر جانے دیا گیا۔ میڈیا کی کثیر تعداد صبح 10بجے ہی سے چڑیا گھر پہنچ گئے تھے جو شام تک موجود رہے جبکہ چڑیا گھر آنے والے شہریوں نے چڑیا گھر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی ،اور بہترین انتظامات کی تعریف کی اور کہا کہ اب بچے تنگ کرتے ہیں کہ چڑیا گھر چلنا ہے پہلے اور اب کے چڑیا گھر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

جانور بھی زیادہ ہو گئے ہیں صفائی ستھرائی کا نظام بھی بہتر ہے شہریوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات اور کلچر و تفریحی پروگرام ہوتے رہنا چاہئیں۔چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس دن کی مناسبت سے جانوروں خصوصاًچڑیا گھر کے بوڑھے ببر شیر راجہ کی 20 ویں اور کم عمر اونٹ کے بچے گڈو کی پہلی سالگرہ کی تقریبات بھی منعقد کیں ہے شیر چڑیا گھر میں زیادہ سے زیادہ 16 تا 20 سال زندہ رہتا ہے مگر راجہ 20 سال کا ہونے کے باوجود متحرک ہے اس کے متحرک ہونے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

رسی کی مدد سے پنجرے کے اوپر سے گوشت کوآہستہ آہستہ پنجرے میں گرایا گیا اور بوڑھے ببر شیر سمجھا شکار آچکا جس پروہ گوشت کی طرف لپکا تو اس کو دوبارہ اوپر کھینچ لیا گیا جس پر ببر شیر راجہ نے اچھلنا کودنا شروع کر دیا یڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے بچوں کے ہمراہ اس میں از خود حصہ لیا بچے اور خواتین اس مظاہرہ سے بہت محظوظ ہوئے جبکہ گڈو کی سالگرہ کا باقاعدہ کیک کاٹا گیا اور بعد ازین یڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سیدنے سینئر ڈائریکٹر ریحان خاں اور ڈائریکٹر زو بشیر سدوزئی کے ہمراہ سالگرہ کا 10 پونڈ کا کیک شہرکی ایک معروف بیکری سے آرڈر پر بنوایا گیا جس پر خصوصاً سالگرہ مبارک کا سلوگن لکھوایا گیا۔

اس موقع پر گڈو بھی پیچھے نہیں رہ سکا اور خوشی میں اس نے اپنے پنجرے میں اپنی ماں کے ہمراہ ڈانس کرنا شروع کر دیا اس دوران گڈو کی دھما چوکڑی سے خوفزداہ ہو کر مقامی چینل کا ایک رپورٹر گر پڑا مگر گڈو نے اس کے بجائے اپنے ہی محافظ دوست کو لات مار دی مگر وہ بھی بہت ہلکی اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سیدکو پریس کانفرنس کچھ وقت کیلئے روکنا پڑی اور گڈو کی خوشی میں تمام لوگ شامل ہو گئے۔

اس موقع پر اسکول کے بچوں نے ٹیبلو اور جانوروں کے تصویریں بھی بنانے کے خصوصی مقابلے منعقد کئے اسٹوڈنٹ ویلفیر آرگنائزیشن (SWO ) نے اس موقع پر بچوں کو کاپیاں اور بستے بھی تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر زو نے بتایا کہ کراچی زو میں تفریح تعلیم اور تحفظ کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جانوروں سے متاثر ماحول قائم ہو رہا ہے ہمارے بنگال ٹائیگر انسان دوست ہے انسان کے ہاتھوں سے گوشت کھاتے ہیں اور انسانوں کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہیں جبکہ ببر شیر 20 سال کا ہونے کے باوجود تندرست و توانا ہے انہوں نے کہا کہ ہر شہریوں کی تفریح کے لئے اور بھی پروگرام منعقد کریں گے۔

سینئر ڈائریکٹر محمد ریحان خاں نے بتا یا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران کراچی چڑیا گھر اور لانڈھی کورنگی چریا گھر میں خصوصی ترقی ہوئی ہے کراچی چڑیا گھر کو صاف ستھرا اور خوبصورت چڑیا گھر بنا دیا گیا ہے اور شہریوں کو مذید بہتر سہولتیں فراہم کریں گے ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر میں زرافہ اور گینڈا بھی لایا جائے گا۔

جبکہ دریائی گھوڑا بھی منگوایا جا رہا ہے۔ جبکہ کراچی زو میں چڑیا گھر سے متعلہ لائبریری بھی آئندہ 15 یوم کے اندر اندر قائم کردی جائے گی ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 2ماہ کے دوران مچھلیوں کی اور چھوٹے کتوں کی نمائش کی جائے گی جس میں شہریوں کیلئے تفریح کے بہتریں موقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے اس موقع پرچڑیا گھر کے لئے مذید 3ڈاکٹروں کی تعنیاتی اور چھوٹے اسٹاف کیلئے 5 ہزار روپے بونس دینے کا اعلان کیا زوڈے ہر سال منایا جائے گا جبکہ سفاری ڈے بھی منانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔