شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے شعبہ صفائی ستھرائی کے افسران و ذمہ دارا ن کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگی۔سمیع خان

کراچی : شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کیلئے شعبہ صفائی ستھرائی کے افسران و ذمہ دارا ن کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگی ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹر یٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مختلف یونین کونسلوں کی صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے محکمہ سولڈ ویسٹ کے افسران و عملے کو ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے معاملات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے۔

صفائی ستھرائی کا عملہ الرٹ رہتے ہوئے شکایات موصول ہوتے ہی فوری طور پر اس کے ازالے کی عادت ڈالیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کا عملہ شہریوں کو صحت ا فزا ماحول فراہم کرنے کیلئے اپنے پیشہ ورانہ قابلیت و مہارت و ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اپنے فرائض منصبی محنت لگن سے ادا کرتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ کورنگی ٹائون میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر نہ ہو اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان موقع پر موجود عوام سے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کا ایسا انتظام کریں کہ دوبارہ کچرہ یاملبہ جمع نہ ہونے پائے ہر اس مقام پر جہاں صفائی ستھرائی کے امور مکمل کرلئے گئے ہوں وہاں جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ لازمی کریں۔

Sami Khan Korangi Town

Sami Khan Korangi Town