کراچی : پیپلزچورنگی کے قریب دھماکا، دوافراد جاں بحق، 18 زخمی

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پیپلزچورنگی کے قریب متحدہ کے انتخابی کیمپ کے قریب بم دھماکے میں دوافراد جاں بحق اور18زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص نے کیمپ کے قریب موٹر سائیکل کھڑی کی۔

جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے قریبی گھروں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے،ایم کے ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ مرنے والوں ان کے کارکن تھے۔