کراچی میں بلڈ کینسر اور کیمو تھراپی کی دوائیں نایاب، مریض مشکلات کا شکار

Blood Cancer

Blood Cancer

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلڈ کینسر اور کیمو تھراپی کی دوائیں نہ ملنے کی وجہ سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی عدم فراہمی کے باعث کینسر کے مریضوں کی زندگی کولاحق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ تو کینسر کی ادویات مارکیٹ میں من مانے داموں فروخت کی جاتی رہیں ،لیکن اب ان کی قلت واضح ہونا شروع ہو گئی ہے۔ جن میں بلڈ کینسر، کیمو تھراپی اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ادویات سر فہرست ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو دواوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہول سیلراور ریٹیلر کیمسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ دواوں کی قیمتوں میں اضافے کیلئے دوا ساز کمپنیاں ان کو کمیاب بنادیتی ہیں۔