کراچی : تاجر کے قتل پر احتجاج ختم، سپر ہائی وے کھل گئی

karachi Superhighway

karachi Superhighway

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے سامنے ڈاکووں کی فائرنگ سے سبزی سے لدی گاڑی چلانے والا ڈرائیور فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول عبد الغفور کے قتل کے بعد سبزی منڈی کے تاجروں نے احتجاج کیا اور سپر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو معطل کر دیا۔ تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا اور کراچی سے حیدر آباد آنے اور جانے والی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

رات گئے سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے سامنے مال لینے کے لیے آنے والے سوزوکی ڈرائیور کو مسلح ڈاکوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کے بعد سے سبزی منڈی کے تاجروں آرتھیوں،ٹرک ڈرایئور،اور دوکانداروں نے احتجاج کیا۔

سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے سامنے میت کے ہمراہ ہو نے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔جس کے باعث ،لوڈنگ ٹرالر اور ٹرک سمیت ہائی وے کی دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گیں ۔تاہم انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔