سندھ میں سی این جی سٹیشن 24 گھنٹے کیلئے بند

karachi CNG stations

karachi CNG stations

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ میں صبح آٹھ بجے سے تمام سی این جی سٹیشنز چوبیس گھنٹے کے لئے بند کر دیئے گئے۔سی این جی سٹیشنز کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت بند کیا گیا ۔

جو کل صبح آٹھ بجے کھلیں گے۔گیس بھروانے کے لیے سی این جی سٹیشنز پر صبح گاڑیوں کی لائنیں لگی رہیں ۔سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ دیکھ بھال کے باعث گیس کی فراہمی کم ہو گئی ہے جس کی وجہ سے سی این جی سٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس فراہم کی جا رہی ہے۔