آصف ہاشمی، پرویز مشرف ،مراد شاہ اور نادر مگسی انتخابات کیلئے نااہل قرار

   

Asif Hashmi

Asif Hashmi

        
لاہور (جیوڈیسک)لاہور پیپلز پارٹی کے سید آصف ہاشمی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر سید مراد علی شاہ انتخابات کیلئے نااہل قراردیدیا گیا۔ سندھ سینادر مگسی کی اپیل بھی مسترد ہوگئی جبکہ این 48 سے مشرف کیکاغذات نامزدگی پر مسترد کردیے جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس خالدمحمود خان پر مشتمل ۔

الیکشن ٹربیونل نے کیس کی سماعت شروع کی تو سیدآصف ہاشمی کی جانب سے بتایا گیا کہ آرٹیکل 62اور63 پر پورا اترنے کے باوجود ان کے کاغذات این اے 118اور پی پی 137سے مسترد کئے گئے مخالف امیدوار نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری عہدہ رکھنے کے بعدقانون کے تحت کوئی شخص بھی دوسال تک الیکشن نہیں لڑسکتا ۔

لیکن سید آصف ہاشمی نے اس قانون کی خلاف وزری کی اور الیکشن کمیشن سے اصل اثاثے اورآمدن بھی چھپائی دالائل مکمل ہونے پر عدالت نے سید آصف ہاشمی کواین اے 118اورپی پی 137 سے اپیلیں خارج کردیںاور سیدآصف ہاشمی کو قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب کے لئے نااہل قراردیدیا ۔

دوسری جانب الیکشن کمشن نے این اے 119سے عائشہ احد کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف مسلم لیگ ن کے بلال یاسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عائشہ احد کوانتخابات کے لئے اہل قراردیدیا۔