ن لیگ کا حافظ آباد میں جلسہ، نواز شریف خطاب کریں گے

Nawaz Sharif Speech

Nawaz Sharif Speech

حافظ آباد (جیوڈیسک)حافظ آباد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج حافظ آباد میں سہ پہر چار بجے میونسپل سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ سے ملحقہ گورنمنٹ بوائز کالج میں ہیلی پیڈ بھی تیار کیا گیا ہیجلسہ گاہ میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ خواتین کے بیٹھنے کے لیے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔

جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کو جانے والے رستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ 600 سے زائد پولیس اہلکار کو بھی تعینات کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کو مد نظر رکھتے ہوئے جلسہ گاہ میں بڑی بڑی فلیکسں اور پوٹریٹ نہیں لگائے گئے۔

سابق ایم این اے امیدوار NA-102 سائرہ افضل تارڑ، چودھری افضل حسین تارڑ اور چودھری اسد اللہ آرائیں خود جلسہ کے انتظامات کروا رہے ہیں۔ نواز شریف 1995 اور 19 مئی 2012 کے بعد اب 16 اپریل کو حافظ آباد آرہے ہیں۔