صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Sahibzada Fazal Karim

Sahibzada Fazal Karim

فیصل آباد(جیوڈیسک)سنی اتحاد کونسل کیسربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی۔ مفتی منیب الرحمان، چوہدری شجاعت حسین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازجنازہ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گرانڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی نے پڑھائی۔

نمازجنازہ میں مفتی منیب الرحمان، ثروت اعجاز قادری، حاجی حنیف طیب، خلیفہ اجمیر شریف پیر محمد بلال اجمیری، صدر علما بورڈ امین الحسنات شاہ، راجا ریاض احمد، چوہدری شجاعت حسین، عابد شیر علی، ایم کیو ایم رہنماوں سیف یارخان، محمد عتیق، وسیم کھوکھر اور منور حفیظ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیر جمعیت اہلحدیث مولانا یوسف انور صاحبزادہ فضل کریم تمام مکاتب فکر میں یکساں مقبول تھے ۔ تحریک نظام مصطفے اور تحریک ختم نبوت میں نمایاں کردار ادا کیا ۔نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔