کراچی میں امن و امان کا ذمہ دار ایک ادارہ ہونا چاہئے ، جسٹس مشیر عالم

Advisory Justice Alam

Advisory Justice Alam

کراچی(جیوڈیسک)کراچی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی ذمہ داری ایک ادارے کو دے دینی چاہئے، ایک سے زیادہ اداروں کو ذمہ داری دی تو اس کا مطلب ہے کوئی ذمہ دار نہیں۔

کراچی میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے توقع ظاہر کی کہ نئی حکومت امن کی ذمے داری ایک ادارے کو دے گی۔ جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ ماتحت عدالتوں میں کرپشن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

ماتحت عدالتوں میں کرپشن پر کئی افسران کو فارغ اور کئی عدالتی افسران کوشوکاز جاری کیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکایت دورکرناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔