کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہو گا، مصطفی کمال

Mustafa Kamal

Mustafa Kamal

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر غصہ آیا لیکن مردم شماری میں لوگوں کو کم گننے پر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سارا کھیل تعصب کا چل رہا ہے، کراچی کی مردم شماری ٹھیک نہ ہوئی تو ملک میں کچھ ٹھیک نہیں ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے چوکیدار بن کر شہر لوٹا، پی ٹی آئی نے کراچی کا مینڈیٹ لے کر کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا۔