عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں ریاست ہٹلر ہے: احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی حکومت کے وزیر آباد اور ڈسکہ میں دھاندلی پروگرام کو دیکھ کرکوئی شک نہیں رہا کہ وہ پاکستان میں ون پارٹی ریاست قائم کرنےکےخواہش مند ہیں۔

احسن اقبال نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست ہٹلر ہے۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ دکھ ہوا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ڈی سی او سیالکوٹ اور پاکستان پولیس سروس میں ڈی پی او سیالکوٹ جیسے کمزور افسران موجود ہیں جو پوسٹنگ کی خاطر براہ راست اپنی نگرانی میں پریزائیڈنگ آفیسرز این اے 75 کو اغوا کرتے ہیں اور بوگس نتائج بناتے ہیں۔