کراچی میں چکن 10 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی

Chicken

Chicken

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پھل اور سبزیاں مہنگے ہونے کہ بعد اب مرغی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، فی کلو چکن 10 روپے مہنگی ہوگئی۔

ماہ رمضان میں مرغی کو گوشت سستا ہونے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ کراچی میں چکن سستی ہونے کے بجائے 10 روپے مہنگی ہوکر 280 روپے کلو ہوگئی، جبکہ زندہ مرغی کے نرخ 8 روپے اضافے کے ساتھ 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق رمضان میں بیف اور مٹن کے بجائے لوگ مرغی کے گوشت کو ترجیح دے رہے ہیں اور طلب بڑھ جانے سے قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ فی درجن انڈے بھی 2 روپے اضافے کے ساتھ 89 روپے میں بک رہے ہیں۔