امریکا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا

Oil

Oil

نیویارک (جیوڈیسک) بینک آف امریکا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا، سعودی عرب اور روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

بینک آف امریکا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ 2014ء کی پہلی سہ ماہی میں امریکا نے یومیہ ایک کروڑ دس لاکھ بیرل تیل پیدا کیا۔ اس اوسط سے رواں سال امریکا دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرے گا۔

گزشتہ سال تیل پیدا کرنے والے ممالک میں روس پہلے اور سعودی عرب دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اس سال کے آخر تک دس لاکھ بیرل تیل یومیہ برآمد کر سکتا ہے۔